ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / روندر جڈیجہ کا دہرادھماکہ، بالنگ کے بعد اب آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں بھی نمبرون

روندر جڈیجہ کا دہرادھماکہ، بالنگ کے بعد اب آل راؤنڈر کی درجہ بندی میں بھی نمبرون

Tue, 08 Aug 2017 17:31:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،8اگست(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)  ہندوستانی آل راؤنڈر روندر جڈیجہ اب ٹسٹ کے نمبر 1آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔گیند بازوں کی درجہ بندی میں جڈیجہ پہلے ہی سب سے اوپر براجمان ہیں۔جڈیجہ سے پہلے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نمبر ایک آل راؤنڈر تھے۔آپ کو بتا دیں کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے ان پر ایک میچ کی پابندی لگی ہے، وہ تیسرا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔روندر جڈیجہ کے ابھی 438پواٹس ہیں، وہیں شکیب کے 431پوائنٹس ہیں۔وہیں دوسری طرف ٹیسٹ رینکنگ میں بھی جڈیجہ کے 893پواٹس ہیں اور دوسرے نمبر پر چل رہے جیمز اینڈرسن کے 860پوائنٹس ہیں۔غور طلب ہے کہ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں روندر جڈیجہ مین آف دی میچ بنے تھے۔انہوں نے 70رنز کی اننگز کھیلی تھی، وہیں میچ میں کل 7وکٹ بھی جھٹکے تھے۔روندر جڈیجہ کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر بننے پر کپتان وراٹ کوہلی نے بھی مبارکباد دی۔کوہلی نے ٹویٹ کیا کہ ہمارے تلواربازی کے ماسٹر کو مبارک ہو، اچھا کیا!۔ایک میچ پابندی لگنے پر جڈیجہ نے پیر کو ٹویٹر کے ذریعے انہوں نے اپنا درد بیان کیا۔جڈیجہ نے پیر کو ٹویٹ کیا کہ ہم شریف کیا ہوئے، پوری دنیا ہی بدمعاش ہو گئی۔


Share: